نگراں حکومت عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے،سینیٹرمشتاق احمد

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی جو کہ اس وقت امریکہ میں موجود ہیں ، کی ہدایت پران کے وکیل عمران شفیق نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ارجنٹ درخواست جمع کرائی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ڈاکٹر فوزیہ جو کہ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے امریکہ گئی ہیں ان کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے جس طرح ملاقات کرائی گئی ہے وہ اذیت کا باعث ہے لہٰذا وزارت خارجہ دونوں بہنوں کی باالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرائے۔ جس پر جمعرات کو جسٹس سردار اعجاز اسحق کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں سینیٹر مشتاق احمد خان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت کے احاطے سے باہر میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈوکیٹ عمران شفیق نے کہا کہ ہماری درخواست پر عدالت نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق امریکی انتظامیہ کوخط لکھیں کہ ڈاکٹر فوزیہ اور عافیہ کی شیشے کی دیوار کے بغیر باالمشافہ ملاقات کرائی جائے اور وزارت خاجہ اس معاملے پر احتجاج بھی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ کہنا بجا ہے کہ امریکی جیلیں امریکی قوانین کے تحت چلتی ہیں وہ امریکی انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ارجنٹ درخواست دائر کرنے کا ہمارا مقصد یہ تھا کہ عدالت دونوں بہنوں کی باالمشافہ ملاقات کرانے کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرے تو عدالت نے حکم جاری کر کے ہمارا مسئلہ حل کر دیاہے جس پر ہم عدالت کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ 12 دسمبر تک امریکہ میں ہیں، میں عدالتی احکامات کی روشنی میں وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصلیٹ سے مطالبہ کرتا ہوں دونوں بہنوں کی شیشے کی رکاوٹ کے بغیر ملاقات کرانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست پاکستان کے لیے باعث شرم ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اس معاملے پر حکومتی سطح پر امریکہ سے احتجاج کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی امریکی جیل میں وقوع پذیر ہونے اس شرمناک معاملے کو عالمی قوانین کے مطابق اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات کے لیے وزارت خارجہ کے ذریعے امریکی ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن اس مقصد کے لیے انھیں ابھی تک امریکی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ویزا ملنے پر وہ امریکہ جائیں گے اور عافیہ سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سابقہ جمہوری اور فوجی دونوں طرح کی حکومتیں عافیہ صدیقی کے معاملے پر ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے موجودہ نگراں حکومت سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور وہ جب تک رہا نہیں ہو جاتی ہیں امریکی جیل میں ان کو ہر طرح کی زیادتی اور تشدد سے تحفظ فراہم کرائے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول