’’بچوں کا جنسی استحصال اور تحفظ‘‘کے حوالے سے پپٹ شو کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) اور فرنچ این جی او (سف ) کے تعا ون سے ’بچوں کا جنسی استحصال اور تحفظ‘ کے موضوع پر ڈاکٹر فوزیہ فاروق احمد کی تحریر کردہ کہانی’ بچپن نگر کا قصہ ‘ پر پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا، میو زیکل پپٹ شو کی خاص بات یہ تھی کہ پپٹ شو کے دونوں روز پی این سی اے آڈیٹوریم بچوں اور والدین سے بھرا رہا ، بچوں کے والدین نے کہانی کے موضوع کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بچوں اور والدین کا تعلق اور احساس ذمے داری انتہائی ضروری ہے، بچوں کو والدین سے کوئی بات پو شیدہ نہیں رکھنی چاہئے بر وقت بات بتانے سے بر وقت برائی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کہانی کے تین برے کریکٹرز جھانسا، لالچی اور ڈراوا بچوں کو مختلف حیلے بہانوں سے برائی پر اکساتے ہیں ، مگر صرف اس لئے کامیاب نہیں ہو پاتے کہ بچے خود اعتمادی اور والدین سے قربت کے باعث تینوں برائیوں کے شکنجے میں نہیں آ پاتے۔ کہانی کار ڈاکٹر فوزیہ فاروق نے کہانی میں گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے درمیان فرق کو بھی سادہ مگر اثر انگیز طریقے سے بیان کیا ہے، کہانی میں والدین کے لئے بھی گہرا پیغام چھوڑا گیا ہے کہ وہ بچوں کو تنہا نہ چھوڑیں ان سے بات چیت والا و دوستانہ ماحول قائم رکھیں۔ پپٹ شو میں بچوں کو تعلیم دینے کے علاوہ والدین پر زور دیا گیا کہ وہ معاشرتی برائیوں کو چیلنج کریں اور مروجہ سماجی بدنامیوں کا مقابلہ کریں تاکہ الزام تراشی میں معاون اثرات کو زائل کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ایک بچی مہرو عاصم کا کہنا تھا کہ وہ والدین کے ہمراہ پپٹ شو دیکھنے آئی ہیں ، پتلی تماشا نے جہاں بچوں کو تفریح فراہم کی ہے وہاں بچوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے رویے اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جاری کوششوں میں حصہ ڈالتا ہے۔پی این سی اے اور SIF کے درمیان تعاون نے اہم مسائل کو حل کرنے، بیداری کو فروغ دینے اور مثبت سماجی تبدیلی کے لئے بین الاقوامی اور مقامی شراکت کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں سے شہید افراد کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار