اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحفظ حقوقِ سرکاری ملازمین اور حلقہ سے آئے معززین نے مسلم لیگ ن کے رہنماسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو تحفظ حقوقِ سرکاری ملازمین اور حلقہ سے آئے معززین نے مسلم لیگ ن کے رہنماسابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں نائب صدر لیبر ونگ سردار اشرف ، اعجاز خان ، رانا شفیق ، شیر عالم خان ، راجہ عمران بگا ، افتخار شاہ ، محمد اعجاز ، مدثر گوندل ، افتخار کاظمی ، راجہ عمران ، چوہدری امجد علی کنوینئر تحریک تحفظ حقوقِ سرکاری ملازمین و دیگر موجود تھے ،تحفظ حقوقِ سرکاری ملازمین کے اراکین نے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو درپیش مسائل خصوصاً رول 20 کو ختم کرنے سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا،سابق ڈپٹی میئر اعظم خان اور کوآرڈنیٹر حلقہ این اے 46 حارث خان بھی سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے ہمراہ موجود تھے ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن فیڈرل کیپٹل ، سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ہر فورم پر سرکاری ملازمین کے لئے آواز بلند کرنے کا وعدہ کیا۔