چوہدری امانت ن لیگ یورپ کے ٹریڈ کوآرڈینیٹرمقرر

بارسلونا (نیوزڈیسک)نوجوان بین الاقوامی بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ (ن )یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر بننے پر سپین کے شہر بارسلونا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔نوجوان بین الاقوامی بزنس چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بننے کے بعد بارسلونا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے ہوا۔تقریب میں سپین کی کاروباری و سیاسی شخصیات۔ معززین کمیونٹی۔ بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ ن سپین کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین۔ ای یو پاک فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر،قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر، چوہدری امانت حسین مہر اور انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے کہا کہ چوہدری امانت حسین مہر کو ٹریڈ کوآرڈینیٹر بنانا مسلم لیگ (ن )کا بہت اچھا فیصلہ ہے ،ہمارے ملک کی جو اکانومی ہے اور جو فارن ایکسچینج کا ایشو ہے اس کو بہتر کرنے کے لئے جو سب سے زیادہ کردار ادا کر سکتی ہے وہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ ہے اور آئندہ جب بھی کوئی میٹنگ ہوگی تو ہم اپنے کمرشل قونصلر کو ضرور انوائیٹ کریں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن )یوکے یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد نے کہا کہ ٹریڈ کوآرڈینیٹر صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں اس میں تمام پاکستانیوں کا اہم کردار ہو گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اور اگر آئندہ انتخابات میں میں اگر مسلم لیگ ن حکومت میں آتی یے تو تمام تاجر ان کے ذریعے اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔مسلم لیگ (ن )یورپ کے ٹریڈ کوآرڈینیٹر چوہدری امانت حسین مہر نے اپنے خطاب میں کہ جب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہم نے مطالبہ کیا کہ اگر آپ ذمہ داری دے رہے ہیں ہمارا آپ کے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ ہونا چاہیے جس پر میاں محمد نواز شریف نے کہا جی بالکل اور اسحاق ڈار کو کہا کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔تقریب میں سپین کے ناموں بزنس چوہدری شعیب ورک کو سپین بزنس ٹریڈ کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ اور تقریب کے میزبان چوہدری امانت حسین مہر کے جانب سے بیرسٹر امجد ملک، قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر اور دیگر معزز شخصیات کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا تقریب کے بعد بھی بیرسٹر ملک امجد اور چوہدری امانت حسین مہر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ