للہ تا جہلم ڈیول کیرج وےکا کام فوری مکمل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پنڈ دادن خان ویلفیئر سوسائٹی کے صدرملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ للہ تا جہلم ڈیول کیرج وےکا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں،پنڈ دادن خان بدترین معاشی زوال کے دور سے گزر رہا ہے اگر فوری طور پر اس سڑک پر کام شروع نہ ہوا اور مقررہ مدت کے اندر یہ سڑک تعمیر نہ ہوئی تو 15 دسمبرکو تحصیل بھر میںشٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ، مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، فنڈز جاری نہ ہوئے تو موٹروے اور جی ٹی روڈ کوبلاک کر دیا جائے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی،پنڈ دادن خان ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عتیق جنجوعہ، مفتی بشیر کرم،، منشا نورو دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل پنڈ دادن خان ایک تاریخی اہمیت کی حامل اور پنجاب کی چوتھی بڑی ٹیکس ادا کرنے والی تحصیل ہے، اگر تحصیل پنڈ دادن خان کو شہیدوں اور غازیوں کی تحصیل کہا جائے تو بے جانہ ہوگا مگر افسوس صد افسوس گزشتہ کئی دہائیوں سے تحصیل پنڈ دادن خان کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے ، گزشتہ دور حکومت میں چودہ ارب روپے کی لاگت سےجہلم سے للہ انٹرچینج تک 122 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر کا اغاز کیا گیا اور اس سڑک پر تیزی سے کام شروع ہو گیا اس سڑک سے جہلم پنڈدادر خان میرپور خوشاب سرگودہاسمیت 15 لاکھ لوگوں نے مستفید ہونا تھا بدقسمتی سےپی ٹی آئی حکومت کے خاتمےکے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس سڑک کا کام روک دیا گیا تعمیراتی کمپنی کی مشینری واپس چلی گئی اور عوام حسرت و یاس کی تصویر بنے حیران پریشان کھڑے رہ گئے ،تحصیل پنڈ دادن خان معدنیات سے بھرا ہوا ایک علاقہ ہے اور سالانہ اربوں روپے حکومت کو کما کر دیتا ہے اس کے علاوہ دو بڑی سیمنٹ فیکٹری ایشیا کی سب سے بڑی سوڈایش کمپنی جپسم کو پاؤڈر بنانے کے لیے 55 فیکٹریاں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کوئلے اور فائر کلے کے ذخیرے بھی موجود ہے غریب وال سیمنٹ فیکٹری 4500 ٹن یومیہ سیمنٹ ڈسپیچ کرتی ہے،آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی 3 ہزار ٹن سے زائد روزانہ پیداوار لوڈ کرتی ہے ڈنڈوت سیمٹ فیکٹری 1100 ٹن روزانہ سیورٹ سڑکوں پر بھیجتی ہے، 3600 ٹن جپسم 55 فیکٹریوں پر اسی سڑک سے گزر کر جاتا ہے روزانہ 10 ہزار ٹن سے زائد نمک کا وزن یہ سڑکیں بوجھ برداشت کرتی ہیں، یہ سڑک اس وقت ایک ایسی دلدل کا منظر پیش کر رہی ہے جہاں سے گزرنا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے، پنڈ دادن خان بدترین معاشی زوال کے دور سے گزر رہا ہے اگر فوری طور پر اس سڑک پر کام شروع نہ ہوا اور مقررہ مدت کے اندر یہ سڑک تعمیر نہ ہوئی تو یہ تحصیل اور اس کے ذخائر اور ذرائع برباد ہو کر رہ جائیں گے ، 15 دسمبر بروز جمعہ تحصیل بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے اور مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا،انہوں نے حکومت اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اس سڑک کی تعمیر کے فنڈز جاری کرے ،بصورت دیگر تحصیل کے عوام کوجی ٹی روڈ اور موٹروے کو بلاک کر نے اورپورے ملک کو نمک،سوڈا ایش اور سیمنٹ کی سپلائی معطل کر دیں گے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحصیل پنڈدادن خان کے لوگ دھرنا دینے کا آاپشن بھی موجود رکھتے ہیں اگر ہمارے یہ جائز مطالبات منظور نہ ہوئے تو بد امنی احتجاج ہڑتال اور دھرنے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی