گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ان کی شخصیت و کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ طلبہ کیلیے غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام انتہائی ضروری ہے طلبہ ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں انکی بہتری اور انکی تمام تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا پہلی ترجیح ہے اعلی تعلیم کے حصول میں انکو ہر ممکن سہولیات اور راہنمائی فراہم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد سلیم اولیاء ریجنل ڈائریکٹر سپیئریر گروپ آف کالجز نے سپیئریر کالج فار بوائز جی ٹی روڈ کے سپیئریر گالا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروفیسر محمد سلیم اولیاء نے سپیئریر گروپ آف کالجز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کی تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہاانہوں نے کہا کہ سپیریئر گروپ نہ صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ میڈیا، میڈیکل جیسے شعبہ جات میں لاکھوں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی پرو فیشنل سہولیات مہیا کررہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک بنانے کے لئے تعلیم ہی واحد سہارا ہے ۔انہوں نیکہا کہ تعلیم سے قومیں ترقی کرتی ہیںموجودہ دور میں تعلیم اور خواندگی کی شرح کو بڑھا کر ہی ہم ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتے ہیںانہوں نے کہا کہہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا اشد ضروری ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دے کرطلبہ میں زندگی کے تمام شعبو ں میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل عصر حاضرکے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکے ۔ا ور طلبہ تعلیمی شعبوںمیں نمایاں کامیابیوں کے بعد اپنی اعلی کارکردگی سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔سپیئریر نائٹ کے موقع پر طلباء نے ملی نغمیں،گانے، دلچسپ خاکے اور ٹیبلو بھی پیش کئے ۔آخر میں مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹرپروفیسر محمد سلیم اولیاء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں،انوارالحق کاکڑ