جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی، طاہر عوان
اسلام آباد (پریس ریلیز )اپنی اور اپنی اولاد کے لیے دن رات انسان کام کرتا ہے بچوں کو ہر سہولت مہیا کرنے کے لیے ادمی رات دن محنت کرتا ہے لیکن دوسروں کی مدد کرنا ان کے کام انا مصیبت میں ان کی مدد کرنا یہی اصل عبادت ہے، پھر ہم لوگوں پر اللہ پاک کا کرم ہے کہ ہم جس ادارے میں کام کرتے ہیں ،وہاں تمام مریضوں کی بلا تفریق خدمت کر کے ہم اپنی اخرت کا خزانہ جمع کر سکتے ہیں انسانیت کو بچانا اس کی مدد کرنا ان کے کامن ہر پمز ملازم کی ذمہ داری ہے، مریضوں کی دن رات خدمت کے لیے پوٹھوہار گروپ پمز کی تشکیل نو کی گئی ہے ،گروپ کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں ملک طاہر محمود اعوان، ملک تنویر نوشاہی ،راجہ امجد محمود، چوہدری عثمان، آفتاب مغل، راجہ رب نواز، راجہ کامران ،نصیر عوان ،رضوان کیانی اور دیگر عہدے داروں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔