سیدہ فاطمہ زہرا کی ذات خواتین عالم کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے ،علامہ ساجد نقوی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ جو پیغمبر اکرم ؐکی واضح ہدایت اور رہنمائی کے مطابق خواتین عالم کیلئے ماں،بیوی اور بیٹی ہر زاویہ نگاہ سے بہترین نمونہ عمل اور آئیڈیل شخصیت جناب سیدہ فاطمہ زہرا کی ذات ہے ۔زہرا،بتول، سیدہ النسا،طاہرہ ، عذرا، محدثہ، معظمہ اور ام ابیھا وغیرہ آپ کے مشہور القابات ہیں، جناب سیدہ کا دختر رسولؐ ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ ہے لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا کے حوالے سے پیغام میں مزید کہا کہ خاتون جنت سیدہ فا طمہ الزہرا کی یاد اور پیغام کو زندہ رکھنے کے متعدد طریقے ہیں یہ کہ ان کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے اور ان سے مکمل وابستگی دکھائی جائے۔ یہ کہ ان کواسلام انسانیت اور طبقہ نسواں کی خدمت کرنے پر خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جائے۔ یہ کہ ان کے چھوڑے ہوئے قطعی وحتمی نقوش اور اصولوں کو تلاش کرکے ان کا مطالعہ کیا جائے اور ان کو آج کے دور میں نافذ کرنے اور زندگی پر تطبیق کرنے کے طریقے تلاش کئے جائیںکہ جس سے شریعت سہلہ کا تصور اجاگر ہو اور شریعت کی پابندی بھی برقرار رہے انسان شتر بے مہار نہ بنے بلکہ اسلامی احکامات کا پابند رہے جبکہ آسان شریعت کو بھی ساتھ ملا کر چلے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین دور میں جب خواتین میں فکری انتشار پیدا ہوچکا ہے۔ عورت کو فقط تفریح اور خواہشات کے لئے ایک ذریعہ بنادیا گیا ہے اور ترقی و جدت کے نام پر عورتوں کا ہر معاشرے میں بالخصوص یورپ اور مغربی معاشروں میں شدت سے استحصال کیا جارہا ہے ایسے حالات میں سیدہ فاطمہ زہرا کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے جو دنیا بھر کی خواتین کو انحراف ‘استحصال’ تعیش اور گناہوں سے بچاسکتا ہے۔ آزادی نسواں کی حدود و قیود ہر سوسائٹی نے مقرر کررکھی ہیں سوائے ان لوگوں کے جو مادر پدر آزاد ہیں اور کسی ضابطے’ اخلاق اور قانون کے پابند نہیں اور یہی لوگ ایسے معاشروں کی تشکیل میں مصروف ہیں جہاں عورت کو فحاشی کے لئے استعمال کیا جائے ‘ اسکی عزت و حرمت کو پامال کیا جائے اور مرد و زن کے اختلاط سے معاشروں میں بگاڑپیدا کیا جاسکے لہذا ان حالات میں مسلم خواتین آزادی کے ان اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کریں جو جناب سیدہ فاطمہ کی طرف سے سامنے آئے ہیں کیونکہ سیدہ فاطمہ کی پرورش آغوش رسول ۖ میں ہوئی۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی’ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی معاملات تک ہر موقع پر سیدہ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں، اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو دنیا میں بہتر معاشرے کے قیام کی استعداد رکھتی ہوں ۔

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ