مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفاہمت، ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں گے. مستقبل میں (ن) لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، دیگر جماعتوں سے بھی ہمارے روابط رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو اس کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے، باہمی اختلاف کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنا کسی کے لیے بہتر نہیں ہو گا. ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول میں کوئی تلخی پیدا نہیں کرنی چاہیے. ماضی میں بھی کہا گیا اکثریت نہ آئی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے. بلاول بھٹو نے بزرگوں کے حوالے سے پیغام اپنے والد کو دیا، بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے. بلاول کے بیانات میں وہی فرق نظر آ رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک الیکشن متنازعہ ہوا پاکستان اس کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا.بلاول بھٹو نہیں جانتے کہ ماضی میں ہم نے کیا کچھ دیکھا اور سنا، ہماری سیاست ’’بچوں‘‘ کے حوالے نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، اگر الیکشن نہیں ہو رہے تو یوں سمجھتا ہوں ہو رہے ہیں.الیکشن کے دنوں میں سفیر ملاقات کرتے ہیں.امریکی سفیر کی ملاقاتوں کو کوئی اور معنی نہیں دینا چاہیے. پی ٹی آئی کو پاکستان کی جماعت نہیں سمجھتے، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے متعلق سوال پر مولانا نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں چھوٹے بچوں کو شہید کر دیا گیا.فلسطین میں سکول، کالجز سمیت ہر جگہ بمباری ہو رہی ہے. مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے، اگلے جمعے کو پھر یوم فلسطین منائیں گے۔

مزید پڑھیں: خاورمانیکاکےانٹرویوپرنوازشریف کاردعمل

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول