رمضان شوگرملزریفرنس،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہبازشریف نے بیان ریکارڈ کروادیا جبکہ احتساب عدالت نے حمزہ شہبازکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیرِاعظم شہبازشریف رمضان شوگرمل ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوگئے،احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں شہباز شریف کو طلب کیا تھا،احتساب عدالت رمضان شوگر مل ریفرنس شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پرسماعت ہوئی،شہبازشریف نےعدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس پر سماعت کی، شہبازشریف نے روسٹرم پرآکرکہا کہ مجھے صاف پانی کیس میں بلایا گیا اورآشیانہ میں گرفتار کیا گیا، جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کرومجھے انصاف ملا اب پھر مجھے گندے نالے کیس میں گرفتارکرلیاگیا،میں کیس کے میرٹ پر گفتگو نہیں کروں گا وہ میرا وکیل کرے گا، یہ مقدمہ بہت سال سے چل رہا ہے۔

سابق وزیرِاعظم نے کہا کہ میں نے بیٹے کی شوگرملزکیلئے گندا نالا بنایا،یہ گندا نالا ایک ایم پی اے کی تحریری درخواست پرتعمیرکرایا، میرے دور میں صاف پانی کے ہزاروں پروجیکٹ لگائے، یہ مل ہماری وراثتی شوگرمل ہے وہ میں نے بیٹے کو ٹرانسفر کردی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں،میرے دور میں پنجاب میں اربوں کھربوں کے ترقیاتی کام کیے، رمضان شوگر مل کا میں نہ ڈائریکٹرہوں نا شئیر ہولڈرہوں،2014 میں سندھ حکومت نےگنےکی قیمت کم کردی،پنجاب کے کسانوں نے اپیلیں کی سب کچھ کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 12 روپے سندھ حکومت نے اپنے خزانے سے کسانوں کودینےکافیصلہ کیا، میں نے صاف کہ دیا کہ یہ بیواؤں اور طالب علموں کا پیسہ ہے،میں نے سرکاری خزانے سے رقم دینے سے انکار کیا حالانکہ میرے اپنے بچوں بھتیجوں کی بھی شوگر مل تھیں، مجھے چیف سیکرٹری نے لکھا کہ چینی کی بہتات ہے ہم اسے ایکسپورٹ کردیتے ہیں،وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو ایکسپورٹ کی اجازت دی، میں نے پنجاب کے سرکاری خزانے سےشوگرملوں کو پیسے دینے سے انکارکیا اور عوام کا پیسا بچایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایتھنول پرمیں نے ایکسائز ڈیوٹی لگائی، ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا، ڈھائی ارب روپے ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایتھنول ہر ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی۔

شہبازشریف نےعدالت میں کہا کہ ایک خطاکارانسان ہوں آج تک ٹی اے ڈی اے نہیں لیا، بیرون ملک کے ٹکٹس اور ہوٹل جیب سے خرچ کرتا ہوں،16 کروڑ کا شاید نالہ بناہے یہ کیس جھوٹا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کو نواز شریف بطور وزیر اعظم کی اشد ضرورت ہے، شازیہ عباسی

احتساب عدالت کے جج نےاستفسار کیا کہ کیا اس ریفرنس میں پہلے شہبازشریف کا نمائندہ پیش ہوتا تھا۔

نیب نے کہا کہ جی اس میں شہباز شریف کا نمائندہ پیش ہوتا تھا آپکے حکم کی تعمیل کی ہے۔

عدالت نےحمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی