اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب اور پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے۔ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے اس کے ساتھ چلا لیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں۔
مزید پڑھیں: عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: خاور مانیکا کے ملازم کا قرآن اٹھا کر عدالت میں بیان
خالد محمود نے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کے سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں اور وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخاب لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔