اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر طویل عرصہ روپوش رہنے کے بعد اچانک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل مجھے بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہو گیا ہے،یہاں سے پشاور جا کر ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرکے عدالت پیش ہوں گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مراد سعید سمیت اب تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔