چین آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر اور ہیلتھ کئیر میں انویسٹمنٹ کرے گا ہمسایہ ہونے کے ناطے چین اور پاکستان کے باہمی تجارتی روابط اہمیت کے حامل ہیں

اسلام آباد(پریس ریلیز)وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے دورہ چین میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور بیجنگ میں ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت چین کے 60سالہ پرانے سی زیڈ کے ہورائے گروپ اور پاکستان سے آئے ہوئے وفد کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ چین پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ماڈرن ایگریکلچر، ہیلتھ کئیر، لاجسٹک،انفراسٹرکچر اور سپلائی چین مارکیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا،اسی طرح ای کامرس کو وسعت دینے کیلئے پاک چین تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے چینی حکام کو پاکستان میں مکمل سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین اور پاکستان کے باہمی تجارتی روابط خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جس کے مثبت اثرات دونوں ملکوں کی معیشت کیلئے حوصلہ افزا ہوں گے۔اجلاس میں شامل چینی گروپ کے چیئرمین لیو یافی، جنرل مینجرصوفیہ لی، ڈیوی ڈانگ، چن وینلونگ اور شی جی نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ اُن کا ادارہ پاکستان میں امپورٹ اور ایکسپورٹ مصنوعات میں اضافے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرے گا، اسی طرح انڈسٹری اکیڈمیا ریسرچ اور اثاثوں کی مینجمنٹ پر بھی دو طرفہ شراکت ہوگی۔ وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان نے چینی حکام کو تجارتی حوالوں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور چینی حکام کی طرف سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔دریں اثناء بیجنگ چین سے ٹینگشن ڈونگھا آئرن سٹیل گروپ کے وفد نے بھی وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،مواصلا ت و نجکاری عبدالعلیم خان سے اجلاس منعقد کیا اور اُن سے پاکستان سٹیل ملز اور آئرن کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری و دیگر امور پر بات چیت کی۔ اس اجلاس میں سینئر ایڈوائزر ڈونگھا گروپ چیئرمین مس لوشو نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو اپنے ادارے کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی اور ان سے دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول