پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس(پائیڈ)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق کی اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

اسلام آباد(پریس ریلیز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس(پائیڈ)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا ہے کہ ڈیمڈ ٹیکس اور سپر ٹیکس سے معیشت ٹھیک نہیں ہو گی، ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا اور لوگوں کو چور کہہ رہے ہیں، ٹیکس پالیسی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ٹیکس کی شرح کو کم کرکے ریونیو بڑھایاجا سکتا ہے،جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کے بجائے اسے کم کیا جائے،ملک میں تمام شعبوں کیلئےیکساں ٹیکس نظام ہونا چایئے، ہمیں دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے تاکہ ہمارا سرمایہ کہیں نہ بھاگے، ہماری پالیسی ایسی ہے کہ لوگ ٹیکس دینے سے بھاگ رہے ہیں، ٹیکس انتظامیہ کو ٹھیک کرنا ہو گاجب تک انتظامیہ ٹھیک نہیں ہو گی مسائل حل نہیں ہونگے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرائم کے بانی ڈاکٹر علی سلمان اور سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹ اسٹیج پر ٹیکس کی وجہ سے کاروبار آگے نہیں بڑھ رہا، سپر ٹیکس ختم کرنا چاہیے، جی ایس ٹی کو مرحلہ وار 10 فیصد تک لایا جائے، کسٹمز کی سطح پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی نہیں ہونی چاہیے،اس موقع پر پرائم کے بانی ڈاکٹر علی سلمان کا کہنا تھاکہ انکم ٹیکس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ٹرن اوور اور کارپوریٹ ٹیکس رجیم کو ختم کرنا چاہیے، کارپوریٹ ٹیکس کو 29 سے کم کر کے 25 فیصد پر لایا جائے، ٹیکس چھوٹ سے کاروبار میں آسانی اور ٹیکس رجسٹریشن میں اضافہ ہو گا، کیپٹل گین ٹیکس سادہ بنانا چاہیے تاکہ آسانی سے لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں،ڈاکٹر علی سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو ایڈوانس انکم ٹیکس کے تحت لینا چاہیے، اسکول فیس، بلوں کی ادائیگی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونا چاہیے، اس موقع پر سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالدنے کہا کہ جن ممالک میںٹیکسز کی شرح میں کمی کی گئی ہے وہاں نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وہاں ترقی بھی ہوئی ہے،ہم نے ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس میں اضافہ ہی حل سمجھ لیا ہے،ٹیکس ریفارمزسے تین سالوں مین گروتھ کو 37 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے،بیوریجز اور تمباکو سیکٹر کو بھی اس میں شامل کیا جانا چاہیئے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول