آئی ایم ایف کا توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری کا مطالبہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ ایک صحافی نے پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک سے مالیاتی ادارے کی پاکستان سے متعلق پالیسی، موجودہ معاہدے میں رہ کر توانائی کے نرخوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔ جولی کوزیک نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ اس پروگرام کی منظوری 12 جولائی کو دی گئی تھی۔ یہ پاکستان اقتصادی استحکام پروگرام کی حمایت کے لئے 3 ارب ڈالر کی رقم کا 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد داخلی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لئے پالیسی اینکر اور مالی مدد کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ آئی ایم ایف کمونیکیشن ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ان تمام اصلاحات کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ، زیادہ جامع اور زیادہ لچکدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے جب کہ پروگرام میں سماجی ترقی، عوامی مالیاتی انتظام، ٹیکس انتظامیہ کی کوششوں کو مضبوط بنانے اور عوامی سرمایہ کاری کو بہتر ترجیح دینے کے منصوبوں کا تصور کیا گیا ہے۔

اجولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔ جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب انتہائی کم ہے، پاکستان کو اپنے امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کرنا چاہیے، البتہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول