اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعثِ تشویش ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 5 اگست2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن سر پر آگئے، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن سمیت 3 اہم عہدے خالی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ