اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے اپنے متعلق بیان دینے دینے والے پارٹی وکلاء کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دینے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں، جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کارکن نہیں ہوں اور مجھے 10 سال پہلے پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلے ان کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن محض ایک فراڈ تھے، استدعا کی تھی پی ٹی آئی کے دوبارہ اور دیگر جماعتوں کے بھی انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں ایک نوٹس آیا، سرخیاں لگی تھیں میری درخواست مسترد کردی گئی، دوبارہ دلائل کے لیے 14 تاریخ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر

بانی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جو وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں ان کے خلاف پاکستان بار میں درخواست دیں گے، پاکستان بارکونسل ان وکلاء کے لائسنس منسوخ کرے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول