استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک ساتھ 32 وکٹیں گرا دیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک ساتھ 32 وکٹیں گرا دیں۔
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی قیادت کواہم سیاسی کامیابی ملی اور پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑا سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیوں کہ استحکام پاکستان پارٹی (IPP) نے تحریک انصاف کی بیک وقت 32 وکٹیں گرا دیں۔
گزشتہ رات گئے آئی پی پی کے صوبائی صدرمحمود مولوی کے گھر اہم بیٹھک ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے سندھ کے ارکان نے شرکت کی اور استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں۔ مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔
آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں سیاسی رہنماؤں كی شمولیت كا سلسلہ جاری ہے، سابق ایم پی اے سلمان ملک ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے سلمان ملک اور عفیف صدیقی نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں فردوس عاشق اعوان،عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
سلمان ملک اور عفیف صدیقی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد كا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: خاورمانیکاکےانٹرویوپرنوازشریف کاردعمل

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی