اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کےمقدمے میں مقامی عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت سول عدالت کے جج محمد ذیشان نے کی۔ شیخ رشید احمد نے مری کی مقامی عدالت میں اپنی حاضری لگوائی۔
شیخ رشید احمد کے خلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار شہباز ایڈوکیٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت پیش کر دیا۔
مزید پڑھیں: عوام باشعور،باریاں لینےوالوں کو8فروری کومایوسی ہوگی،عبدالعلیم خان
شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ برس 24 فروری تک ملتوی کر دی۔