لاہور(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سارا کھیل سلیکٹڈ کو لانے کیلئے کھیلا گیا۔
لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا، 1999 کی صبح میں وزیراعظم تھا، شام میں ہائی جیکر بن گیا، سارا کھیل سلیکٹڈ کو لانے کیلئے کھیلا گیا
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، پشاور سے سکھر تک ہم نے موٹرویز بنائیں، غیر ملکی قرضے واپس کر دیئے تھے، ہم نے ملک کو موٹر ویز اور سی پیک جیسے منصوبے دیئے، ملک ترقی کی دوڑ میں آگے بھاگ رہا تھا، ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ڈیمز بنائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل ہم نے بنایا، کراچی کو امن ہم نے دیا ووٹ کسی اور کو پڑ گیا، کام ہم کریں ووٹ کسی اور کو پڑ جائے۔
مزید پڑھیں: لوگ کہتے ہیں انصاف ہوگیا،نواز شریف کے 5سال کون واپس کرے گا،شاہدخاقان عباسی