کوئٹہ(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
کوئٹہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے ہزارگی زبان کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بولی جانے والی ایک اور زبان کو قومی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ اس خطے میں پشتو، بلوچی، ہزارگی اور فارسی کی زبانیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں میڈیا صنعت کو فروغ دینا ترجیح ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں، بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ایک پہچان ہے، ہزارہ برادری میں بڑی تعداد شہدا کی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ثقافتیں اسے مضبوط بناتی ہیں، بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے لوگ اور تہذیب ہے، مزید کہا کہ بلوچستان میں رہنے والی تمام برادریوں کو یکساں حقوق میسر ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ہر طبقے کو نشانہ بنایا، ہم سب نے مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیری رہنمائوں کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پرتفصیلی تبادلہ خیال