اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطلی کا فیصلہ نہیں کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا، اور الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات قریب ہیں اور بانی پی ٹی آئی ملک کے وزیراعظم رہے، بڑی جماعت کے لیڈرکوانتخابات سے باہرنہیں رکھا جا سکتا۔
مزید پڑھیں: پرویز الہٰی دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پرمبنی فیصلہ معطل کرے۔