اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیٹرز انڈسٹری (پی اے ای آئی) کے زیر اہتمام تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کے موقع پر بلیو ورلڈ سٹی کو دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی شہر کی ترقی اور خطے میں معیشت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا، بلیوورلڈ سٹی مینجمنٹ کی جانب سے حمزہ عامر نے ایوارڈ وصول کیا،پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام “تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش کی اختتامی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں نمائش میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی کمپنیوں میں ایواڈز تقسیم کئے گئے۔