اسلام آباد: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا147 واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو ملی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ اتحاد، ایمان اور یقین محکم کے اصولوں پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انقعاد پاکستان نیشنل کونسل آف دی ارٹس میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تقریب میں موسیقار ریئس احمد اویس نیازی، گلشن جہاں ،بابر نیازی /جاوید نیازی اور غلام عباس نے شرکت کی ریئس احمد نے وائلن پرفارمنس پیش کی اویس نیازی نے “اے روح قائد آج کے دن ہم تجھے سے وعدہ کرتے ہیں” پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا گلشن “جہاں نے روشن میری انکھوں میں وفا کے جو دئیے ہیں” گا کر سما باندھا تقریب میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔