راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کو تحت حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کو تحت حراست میں لیا، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے شاہ محمود قریشی کے 15 روز کے لیے نظر بندی کے احکامات دیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل لائیں گے۔
بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا لیکن یہ ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی