پاکستانی مخالف قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہیں، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہونے چاہئیں،پاکستان میں آئین اور قانون کی موجودگی کے باوجود ملک کو لاقانیت اور نا انصافی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، ناانصافی پر مبنی روایات نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا ہے،سولہ ماہ کی قومی حکومت کا حصہ نہ بنتے تو اداروں اور عوام کے درمیان خلیج خونی خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لیتی،انتقام کی آگ میں اندھے نوازشریف کو طعنے دے رہے ہیں،عام انتخابات مین 130 سے زائد نشستیں لینے کی توقع ہے،اداروں میں بیٹھے بچے کھچے لوگ نو مئی سے قبل والا ماحول بنا رہے ہیں،بلوچستان مخالف بیانیہ بنا کر انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی مخالف قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہیں، اداروں کو نوٹ لینا چاہئیے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی راہنماء جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بیرونی دباؤ پر فیصلے کئے جا رہے ہیں،بلاول اپنی اور ن لیگ کی وفاق میں حکومتوں کی کارکردگی کا موازنہ کر لیں،نواز شریف پر نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ خطے کی تمام لیڈر شپ اعتماد کرتی ہے، عام انتخابات میں 130 سے زائد نشتیں لینے کی پوزیشن میں ہیں مگر اس کے باوجود قومی حکومت بنانے کی خواہش ہے تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو قومی دھارے میں لا کر ملک کو مشکلات سے نکالا جا سکے،نواز شریف نے ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کیلئے سولہ ماہ کی قومی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا،ملک میں نکاح کا قانون موجود ہونے کے باوجود ایک فریق دہائیاں دے رہا ہے،ملک میں قانون ایک مگر طبقے دو ہیں، پہلے طبقہ قانون کی گرفت میں آ جاتا ہے جبکہ دوسرا اپنے آپ کو اس قانون سے مبرا سمجھتا ہے،بلوچستان مخالف بیانیہ بنا کر عام انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،نو مئی سے پہلے والا ماحول بنایا جا رہا ہے، عام انتخابات صاف و شفاف ہونا چاہیں،انتخابات سے قبل تمام فریقین کو جزا و سزا کا مرحلہ مکمل ہونا چاہیئے،پاکستان مخالف قوتیں چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے کھڑی ہیں کیونکہ وہ انکا مذموم ایجنڈا پورا کر رہا ہے،ایک ادارے نے خود احتسابی کا عمل کر لیا ہے جبکہ دوسرا کر رہا ہے،جس سے کچھ چیزیں وقتی طور پر تھم گئی ہیںاگر یہ کام نامکمل چھوڑا گیا تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

مزید پڑھیں: مری میں نواز شریف کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی