میں سیاست کیلئےجھوٹ نہیں بولتا، نواز شریف

مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اس لئے یہ حال ہے، جھوٹے دعوے نہ کیے جائیں، تین مرتبہ وزیراعظم بن چکا، عہدے کا لالچ نہیں، ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا۔میں سیاست میں جھوٹ نہیں بولتا، جو بات کہیں وہ سوچ سمجھ کر کریں.

تفصیلات کے مطابق مری میں ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں کے بھائیوں سے بہت پرانا رشتہ ہے، یہ میرا دوسرا گھر ہے، اور میرا یہاں سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی، ہم نے دن رات محنت کرکے منصوبے مکمل کیے، اور 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، ملک میں کوئلے کے بڑے ذخائر ہیں، استعمال نہ کیے تو کوئلے کے ذخائر کا کیا فائدہ، ہمارے دور میں پہلی بار کوئلے پر کام شروع ہوا، اور ہم نے وہاں سے بجلی پیدا کی، اب بھی اس کوئلے سے ہزاروں لاکھوں میگا واٹ بجلی بن سکتی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ اللہ دھوکا دینے اور جھوٹ بولنے والے کو کیسے معاف کرے گا، میں سیاست میں جھوٹ نہیں بولتا، جو بات کہیں وہ سوچ سمجھ کر کریں اور عمل کریں، جھوٹ بول کرعوام سے ووٹ نہیں مانگے جاتے، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے، مجھے عہدے یا منصب کا کوئی لالچ نہیں، میں تین بار ملک کا وزیراعظم بن چکا ہوں۔

لیگی قائد کاکہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان کو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں لے کرگئے، مجھے کہا گیا کہ 5 ارب ڈالر لے لو دھماکے نہ کرو، لیکن میں نے کئے، میرے دور میں سبزیاں 10،10 روپے کلو ملتی تھیں، لوگ خوشی خوشی بجلی کے بل ادا کرتے تھے، اس دور میں ہرچیز کی فراوانی تھی۔

قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 50 سال سے سن رہا تھا کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ ہم نے سندھ میں کوئلے کی کانوں میں کام شروع کیا اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع کی۔ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔ 20، 20 سال کے نامکمل منصوبے ہم نے مکمل کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ میں لے کر آئے۔ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تباہی پھیر دی گئی۔ ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا۔

نوازشریف نے کہا کہ ہمارے بعد کی حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا، غریب کے گھر کا چولہا تک بجھ گیا ہے، آج 25 ہزار روپے کمانے والا شخص گزارا نہیں کرسکتا، ملک کو اس حال پرکس نے پہنچایا ہے، ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مری میں نواز شریف کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 92 ، 99 اور 2017ء میں مجھے فارغ کردیا گیا، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مجھے اور مریم کو جیل میں رکھ کر انہیں اقتدار میں لایا گیا، ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، اس لئے یہ حال ہے، ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا۔

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار