عالمی طاقتیں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردارادا کریں: امام کعبہ

اسلام آباد: امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے،غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،بین الاقوامی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اور غزہ میں جرائم کو رکوائیں،خادمین الحرمین الشریفین اور علما سعودی عرب کا پاکستانی عوام کو سلام آپ کو پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ” شریعہ و قانون کی روشنی میں انسانی جان کی حفاظت” کے موضوع پر بین الاقوامی الاقوامی کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔ فیصل مسجد کیمپس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے امام حرم نے کہا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔انہوں نے کہا کہ رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں۔ امام حرم نے کہا کہ انسانی جان کی حرمت پر اسلام میں خصوصی توجہ دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریعت اسلامی میں دین اور انسانی جان کی عقیدہ کی تفریق کے بغیر خاص اہمیت ہے۔ انسانی جان کے تقدس کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رب کریم نے انسانی جان کی قسم تک اٹھائی ہے اور دین اسلام انسانی جان کے ضیاع کو سختی سے منع کرتا ہے۔ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ انسانی جان کو بلاوجہ قتل کرنے والے کے لیے جہنم کی وعید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی اور اسلامی یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تعریف کرتا ہوں کہ اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا اہتمام کیا،اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا جاری تعاون اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے تعلیمی و تحقیقی ادارے باہمی اشتراک و تعاون پر توجہ دیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں اور پاکستان مہمان نواز ملک ہے٫انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے موضوع پر مقالات اور سکالرز کے ذریعے اہم تجاویز اور سفارشات سامنے آئیں گی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم ڈاکٹر مدد علی سندھی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پورا پاکستان دورے پر امام کعبہ کا مشکور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان امت مسلمہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہےگا. فلسطین کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ فلسطین کی حالت زار پر مغموم ہے،انسانی جان کی حفاظت پر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پر امن بقاے باہمی اور امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہیں اور یہ کانفرنس ایسے ہی اہم موضوعات پر جامعہ کے اقدامات کی غماز ہے ۔ انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مسلسل تعاون پر خادمین الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کہا کہ آج مبارک دن ہے کہ امام کعبہ ہماری دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے لیے آے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کا تعاون جامعہ کے ساتھ جاری ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے،جامعہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لیے پروگراموں اور کانفرنس کا انعقاد تواتر سے کرتی رہتی ہے۔ ڈاکٹر ھذال نے کہا کہ اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ کی جانب سے کانفرنس میں اشتراک پر ممنون ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات تعمیری مباحثہ کے فروغ میں کردار ادا کریں۔

اس تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی ، جامعہ کے نائب صدور اور کئ ایک ممالک کے سفارت کاروں سمیت جامعہ کے اساتذہ و طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

یاد رہے کہ امام کعبہ خصوصی طور پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔ وہ جمعہ کے روز فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی بھی امامت کریں گے۔

مزید پڑھیں: امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ