9 مئی واقعات:عمران خان کی اٹک پولیس ٹیم کےسامنےپیش ہونےسےمعذرت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٰیسک) القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کےمعاملے پر نیب ٹیم تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی جبکہ عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کےسامنےپیش ہونےسےمعذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی۔

گزشتہ روز احستاب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مزید 4 روز تک جیل میں تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اٹک پولیس ٹیم 9 مئی واقعات کے حوالے سے تحقیقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور جیل میں قید تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی تفتیش کرنی تھی تاہم عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلا کے بغیر پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی موجودگی میں بیان قلمبند کرانے کو تیارہوں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ذرائع نے بتایا کہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ خضرو میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ