بلاول نجی مصروفیات کے باعث دبئی گئے، باپ بیٹے میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں: پیپلز پارٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بلاول دورہ خیبرپختونخوا مکمل کر کے کل دبئی پہنچے تھے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نجی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں، وہ دبئی جاتے رہتے ہیں، اس بار بھی دبئی روانگی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول اپنا خیبرپختونخوا کا دورہ مکمل کرکے دبئی گئے ہیں اور وہ وطن واپس آکر 30 نومبرکو کوئٹہ میں پارٹی کے یوم تاسیس سے خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی پر آصف زرداری کے انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہ فور پیز والی پیپلزپارٹی آمریت کے جبر میں بنانا پڑی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزنجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول وزیراعظم ،جیالے وزرائے اعلیٰ ہوں گے، فریال تالپور

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا، آصف زرداری کے اس انٹرویو کے کچھ گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی، نئی تصویر میں محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جیسے بلاول کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی بھی روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول