جڑانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایس پی انوسٹی فیصل آباد محمد اجمل نے جڑانوالہ میں کھلی کچہری کا انقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس پی جڑانوالہ عابر ظفر،ڈی ایس پی ملک طارق محمود اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ایس پی جڑانوالہ دفتر میں ہونیوالی کھلی کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل نے سائلین کے مسائل موقع پر حل کئے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔کھلی کچہریاں تمام ٹاؤنز میں لگائی جائیں گی۔عوام دفتر میں آکر بھی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جڑانوالہ، الباقیو انٹرنیشنل اور اسد کتاب گھر کے زیر اہتمام پرنسپل کنونشن کا انعقاد