اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور حلقہ NA-47 سے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری نےشاھدرہ بس حادثے میں زخمی اساتذہ اور بچوں کی پولی کلینک ہسپتال میں عیادت کی ہے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور حلقہ NA-47 پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید سبط الحیدر بخاری کی شیخوپورہ سےآئے ہوئے سکول ٹِرپ کی بس کو شاھدرہ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں زخمی اساتذہ اور بچوں کی عیادت کیلئے پولی کلینک ہسپتال آئے ۔ سیدسبط الحیدر بخاری نے زخمی ہونے والی ٹیچرز اور طالبات کی عیادت اور اظہار ہمدردی کیا، سیدسبط الحیدر بخاری نے خون کے عطیات اور دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں اور اپنی موجودگی میں زخمیوں کو فوری وارڈ میں شفٹ کروایا۔سید سبط الحیدر بخاری نے زخمی اساتذہ اور طلبا کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں: شاہدرہ کےقریب اسکول بس کھائی میں جاگری،ایک طالبہ جاں بحق