اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سیف اللہ ابڑو کوسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر بہرمند تنگی، سینیٹر منظور کاکڑ نے اعظم نذیر تارڑ کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر دلاور خان بھی اعظم نذیر تارڑ کے حق میں رہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ہدایت اللہ، سیف اللہ ابڑو کے حق میں رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نے بلایا تھا۔
مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد