تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد(وسیم بٹ) وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں تعلیم کے موضوع منعقدہ دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل انقلاب نے سیکھنے کے طریقے بدل دیے ہیں، جبکہ تعلیم کے لیے وقت اور جگہ کی رکاوٹیں اب کوئی مسئلہ نہیں ہیں۔ انہوں نے تدریس اور سیکھنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم معاشرے کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مدد علی سندھی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہماری قوم کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے اقرا یونیورسٹی اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کے اشتراک سے کیا ہے۔ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سکالرز کی جانب سے 50 کے قریب مقالے پیش کیے جا رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال یورپ کے لیے سب سے زیادہ اسکالرشپس حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، ہمیں باقی دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ ڈاکٹر مختار نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی سیکھنے کے عمل کو منتقل کرنا مستقبل کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ انہوں نے پرائمری، ووکیشنل اور اعلیٰ تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے تعلیم کے تینوں شعبوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر ثمینہ ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تدریس کے عصری تقاضوں کی روشنی میں اساتذہ کی تربیت ایک کامیاب نظام تعلیم کے لیے لازمی شرط ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ باقی دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے درس و تدریس کے جدید طریقے اپنائے جانا ضروری ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ نے جدید طرز تعلیم اور مطلوبہ تربیت کی مدد سے اعلیٰ تعلیم میں انقلاب برپا کرنے میں ایچ ای سی کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس تدریس میں جدید طریقوں اور جدید تکنیکوں کے لیے حکمت عملی اور پالیسیاں وضع کرنے کے لیے سفارشات لانے میں معاون ثابت ہوگی۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ محمد اظفر احسن، بانی اور سی ای او نٹ شیل گروپ اور پروفیسر ڈاکٹر گراہم سپکٹ جونز نے دیا۔ کانفرنس سے صدر اقرا یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر ناصر اکرام، نائب صدر اکیڈمکس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن اور جامعہ کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: 25 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ،سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار