کیا پیپلزپارٹی کہہ سکتی ہے جیسا کراچی کو بنایا ویسا پورا ملک بنائیں گے؟ احسن اقبال

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ کیا پیپلزپارٹی یہ کہہ سکتی ہےکہ جیسا کراچی کو  بنایا ہے  ویسا پورا ملک بنائیں گے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ویں ترمیم ادھوری ہے، ن لیگ اٹھارہویں ترمیم کو مکمل کرےگی، پیپلزپارٹی اٹھارہویں ترمیم سے متعلق خوف پھیلانا چاہتی ہے، ن لیگ کا مقصد اٹھارہویں ویں ترمیم کی اصل روح پر عمل درآمد کرانا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےکراچی کی رونقیں بحال کیں، ہم  بلدیاتی حکومت کی مضبوطی کے لیے اٹھارہویں ترمیم  کو  منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کو  ن لیگ مکمل کرےگی، مرکز سے صوبوں تک  اختیارات گئے لیکن صوبوں سے نچلی سطح  تک اختیارات  نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات کی تیاری کے لیے سنجیدہ کوشش شروع کردی ہے، مسلم لیگ ن کے پاس معاشی بحران پر  قابو  پانے کی صلاحیت موجود ہے، ہم نے بجلی کے بحران پر قابو  پا کر دکھایا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دکھایا، پنجاب میں عثمان بزدار کے4 سال میں ہماری کارکردگی پر گرہن لگانےکی کوشش کی گئی۔

پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے: رانا ثنا

اس موقع پر  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، اگر  بلاول  سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پر  تنقید سے ووٹ ملیں گے تو  پورا زور لگالیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچانےکے لیے پی ڈی ایم بنائی گئی تھی، پی ڈی ایم کبھی الیکشن اتحاد نہیں تھا۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول