اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن سماعت کر رہے ہیں۔
نواز شریف اپیل کی سماعت کے موقع پر کمرۂ عدالت میں موجود ہیں، لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں اپیلوں کو یکجا کر کے سماعت کی جا رہی ہے۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز اپیل پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ریفرنس دائر کیے جن میں ایک جیسا الزام تھا، فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو بری کر دیا تھا، ایک ہی الزام پر الگ الگ ریفرنس دائر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست دی تھی کہ ایک الزام پر صرف ایک ہی ریفرنس دائر ہونا چاہیے تھا، عدالت نے اس وقت کہا تھا ٹرائل الگ الگ ہو رہا ہے مگر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا، عدالت کو دیکھنا ہے پراسیکیوشن نے اس کیس میں عائد الزام کو ثابت کیا یا نہیں۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اس ریفرنس میں بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام تھا، اس کیس میں 22 گواہ ہیں جن میں سے اکثر ریکارڈ سے متعلق گواہ ہیں، 22 میں سے 13 گواہوں نے صرف بینکوں کا ریکارڈ پیش کیا۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ وہ گواہ چشم دید گواہ نہیں، 5 گواہ سیزر میمو کے ہیں، 2 گواہ کال اپ نوٹس لے کر جانے والے تھے۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی