مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ 90 فیصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد رضاکارانہ طور پر واپس افغانستان گئے ہیں جب کہ کوئی ایک کیس بھی خواتین یا بچوں کو ہراساں کرنے کا سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 کے قریب غیر ملکی مقیم لوگوں کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی جنہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، جو بھی غیر ملکی قانونی طور پر مقیم ہے وہ پاکستان میں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرسکتا۔
نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی غیرملکی کو پاکستان میں سیاست میں حصہ لینے کی بھی اجازت نہیں، البتہ ملک بھر میں اسمگلرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکیورٹی کے لیے جو بھی درخواست ہوگی اسے پورا کریں گے، عام انتخابات کے لیے کمیشن کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی میں بھی انتخابی مہم میں توانا آوازیں دہشت گردی کا شکار ہوئیں، فضل الرحمان کے حوالے سے ہمارے پاس تھریٹ الرٹس ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک شخص نے ملک تباہ کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں: نواز شریف

تازہ ترین

October 13, 2024

حاجی رمضان آف زام ٹریڈرز نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

October 13, 2024

ایس سی او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چھیانگ کل پاکستان پہنچیں گے

October 12, 2024

آئی سی سی آئی کاروبار کی ترقی کو فروغ دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا،ناصر منصور قریشی

October 12, 2024

پاکستان میں غیر متعدی بیماریوں کے شدید بحران سے نمٹنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔

October 11, 2024

معروف مذہبی شخصیت ادارہ فتح العلوم کے مہتمم قاضی فتح الباری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام