گوادرا پورٹ کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سلطنت عمان کی جانب سے گوادر کی پاکستان کو منتقلی دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بے مثال دوستی کا مظہر ہے ،انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر ملکی تاریخ کا ایک اہم د ن ہے،65 سال قبل آج کے دن گوادر پاکستان کا باقائدہ طور پر حصہ بنا ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان میں کراچی پورٹ کے بعد دوسری گہرے سمند ر کی بند رگاہ ہے،جس پر پاک چین تعاون سےتعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہا ریوم الحاق گوادرکے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 8 دسمبر کوملک بھر میں منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم الحاق گوادر منانے کا مقصد گوادر کے تاریخی پس منظر اور اس کی اسٹریٹجک اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر انتہای اسٹریٹجک محل وقوع کی حامل بندر گاہ ہے یہ اہم سمندری راستوں کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ مختصر ترین سمندری راستہ ہے اور اپنی اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں کااہم مرکز سمجھا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ پاک چین اکنامک اقتصادی راہداری جو سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا ویژن ہے کا اہم منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت بندر گاہ کی تعمیر کے علاوہ گوادر سے خنجراب پاس تک شاہرہ کی تعمیر شامل ہے جس پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی بند ر گاہ کی تکمیل سے چین کے ساتھ ساتھ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کی مصنوعات کو مختصر ترین سمندری راستے کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک بسنے والے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے: راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوادر کی بندر گاہ کی تعمیر پاک چین کی بےمثال دوستی کی عکاسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی بند ر گاہ پاکستان کے معاشی ترقی کی ضامن ہے ۔ اس کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک بھر میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اورترقی و خوشحال کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

تازہ ترین

October 4, 2024

برطانوی ہائی کمشن اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

October 3, 2024

نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے

October 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے، ایم ڈی واسا فیصل شوکت

October 3, 2024

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،سینیٹر فیصل واڈا

October 3, 2024

فیصل کریم کنڈی نے ڈی سی شیرانی ثناء مہ جبین کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار