اسلام آباد(عامر رفیق بٹ)سیکرٹری جنرل پیپلز پارلیمنٹینزسید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نظرثانی ریفرنس کی سماعت پر پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں موجود ہوں گے. پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صوبائی ڈویژنل عہدیداران و ممبران پارٹی وکلاء بھی سپریم کورٹ میں موجودگی یقینی بنائیں .
نیر بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹس ڈسٹرکٹ کورٹس بار ایسوسی ایشنز کے جمہوریت پسند وکلاء بھی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گے.نیئربخاری نے کہا ہے کہ پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کی نظرثانی کیس برائے فراہمی انصاف سماعت ہوگی .پیپلز پارٹی اور انصاف و قانون پسند طبقات کو سپریم کورٹ سے انصاف فراہمی کی قوی امید ہے۔
مزید پڑھیں: ذوالفقارعلی بھٹونےملک کوآئین دیا،نیئر حسین بخاری