پرانے سیاستدان گھر یا مدرسے بیٹھیں اور دعا کریں، بلاول بھٹو زرداری

چترال(ویب ڈیسک) چترال میں پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے حزبِ اختلاف کی تقریباً تمام ہی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پرانی سیاست نے ہمارے مسائل میں اضافہ کیا۔لوگوں کو حق نہیں ملا۔ پرانے سیاستدان گھر یا مدرسے بیٹھیں اور دعا کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’پرانے سیاستدان جس طرح سے کام کر رہے ہیں اُس سے عوام کی تکلیفوں میں اضافہ ہوگا، پرانے سیاستدان وہی سیاست کر رہے ہیں جس سے 70 سال ملک کو نقصان ہوا ہے۔‘

بلاول نے کہا کہ کہ ’18 ماہ کی حکومت میں ہمارے اتحادی نے عوامی مسائل کے بجائے ذاتی دشمنی پر توجہ دی، یہ حکومت میں آکر انتقامی سیاست کرنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم حکومت میں ہم اتحادیوں کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پائے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے، میاں صاحب نے تیسری بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد کہا کہ وہ پرانی سیاست چھوڑ دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت ٹک ٹاک کی حکومت تھی، میاں صاحب کی حکومت اشرافیہ کی حکومت ہو گی۔‘

بلاول نے کہا کہ ’پرانے سیاستدان آنے والے کل کا نہیں سوچتے، نعروں اور وعدوں پر الیشکن نہیں لڑرہا ہوں، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہا ہوں، بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بزرگ سیاستدان اب گھر بیٹھیں اور ملک و قوم کے لیے دعا کریں۔‘

بلاول نے جہاں چترال میں پیپلز پارٹی ورکرز کنونشنمیں دیگر بہت سے وعدے کیے وہیں اُن کا یہ بھی کپہنا تھا کہ ’تھر کے ریگستان کی طرح چترال میں بھی دل کا ہسپتال بناؤں گا، ہم تو انتظار میں ہیں کہ الیکشن ہوں اور عوام کی خدمت کریں۔‘

مزید پڑھیں: پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے، بلاول بھٹو

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ