پاک حج موبائل ایپ کا افتتاح،حج آپریشن ڈیجیٹلائز ہوگیا

اسلام آباد( وسیم بٹ)عازمین کیلئے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت عازمین حج کی سہولت کیلئے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ تیار کرلی گئی۔ نگراں وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف اور نگراں وزیر مذہبی امورانیق احمد نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ ایپلی کیشن کا مشترکہ طور پر اجراء کردیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے خطبہ استقبالیہ میں ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر عمرسیف نے بتایا کہ ایپلی کیشن میں تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے تحت عازمین حج خود کو رجسٹر کرواسکیں گے جس کے بعد وہ اپنے ذاتی کوائف کے اندراج اور اس میں مطلوبہ تبدیلی کے حوالے سے متعلقہ افسر سے فوری رابطہ کرسکیں گے۔ عازمین اپنی حج درخواست کے اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے کہ ان کی درخواست کس مرحلے میں ہےاپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کی خاص بات عازمین حج روانگی سے پہلے اور دوران حج، متعلقہ اسٹاف سے متعلق کسی قسم کی شکایات کا فوری اندراج کرسکیں گے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس طرح عازمین حج کو اپنی شکایات کی سنوائی اور ازالے کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم حاصل ہوجائے گا۔ یعنی اب عازمین حج اپنی درخواست جمع کرنے سے لے کر حج کی ادائیگی اور وطن واپسی تک ہر عمل میں ڈیجیٹلی طور پر شریک ہوں گے۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت اور روزمرہ کے معاملات میں ٹیکنالوجی کو اپنایا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے حج ایپلی کیشن اس جانب اہم قدم ہے جس سے نہ صرف حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے میں مدد ملے گی بلکہ عازمین حج کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد بھی ملے گی۔ نگران وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس ایپلی کیشن سے 2024 کا حج ڈیجیٹلائزڈ ہوگا، موبائل ایپلی کیشن سے وہ گم نہیں ہوں گے، ملائشین خواتین کی طرح پاکستانی خواتین حجاج کو قومی پرچم والا عبایا بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں: سرکاری اور سپانسر شپ حج سکیم کے تحت مجموعی طورپر 59238 درخواستیں موصول

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ