لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔
لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔
پرویزالٰہی کوجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی ضلع کچہری پیش نہ کیا گیا تاہم جیل حکام نے ملزم کا ورانٹ عدالت میں پیش کیا۔
مزید پڑھیں: بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پراقتدار سے نکال دیاگیا،نواز شریف
عدالت نے پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 جنوری 2023 تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔