اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے کاغذا ت نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں 2 روز اضافہ کےلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ امیدواروں کوسہولت دینے کےلئے تاریخ میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بڑھانے سے الیکشن ڈے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔
For facilitation of candidates for General Elections 2024! pic.twitter.com/O1oiE1Dx4K
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) December 21, 2023