اسلام آباد(سٹا ف رپٔورٹر)سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف امیگریشن ایمی پوپ نے ملاقات کی ہے۔ سیکریٹری داخلہ فتاب اکبر درانی نے کہاہے کہ ہم انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف امیگریشن کے حکومت پاکستان سے تعاون پر مشکور ہیں۔آئی ایم او کا نادرا، ایف آئی اے ، پاسپورٹ اور امیگریشن کے محکموں سے مختلف سطح پر تعاون جاری ہے ۔وزارت داخلہ کو مستقبل میں بارڈر مینجمنٹ میں بھی آئی او ایم کا تعاون درکار ہو گا۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک پانچ لاکھ سے زائد لوگ اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں سے نوے فیصد سے زائد افراد کی رضاکارانہ طور پر واپسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد لوگ اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں سے نوے فیصد سے زائد افراد کی رضاکارانہ طور پر واپسی ہوئی ہے۔ہم تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی باوقار طور پر اپنے وطن واپسی چاہتے ہیں۔اس عمل کو یقینی بنایا جا رہا کسی بھی فرد کے خلاف کسی بھی قسم کی ہراسگی نہ کی جائے، اس معاملے میں حکومت پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی او ایم نے آئندہ بھرپور تعاون کے عزم کو دہرایا۔
مزید پڑھیں: نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال