اسلام آباد/گوجر خان(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی کرا دیے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع