کے آئی یو اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی ملاقات ، تعلیمی وتحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے ۔ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ

لاہور ( وسیم بٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔ دونوں مندوبین کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور تعلیمی وتحقیقی تعاون کو بڑھانا، فیکلٹی و اسٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کوفروغ دینے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ2024 کے موسم گرما میں پنجاب یونیورسٹی کے منتخب فیکلٹی ممبران جامعہ قراقرم کا دورہ کریں گے۔دورے کا مقصد کے آئی یو میں فیکلٹی اور ایم فل،پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے ایک جامع ورکشاپ کا انعقاد کرنا ہے۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں جامعات کے وائس چانسلرنے کہاکہ مضبوط تعلیمی تبادلے کے حوالے سے ابتدائی مرحلے میں KIU بک کلب کے طلباء 10 دسمبر سے 19 دسمبر 2023 تک کا دورہ شامل تھا۔ اس دورے کے دوران30 طلباء پر مشتمل وفد نے جامعہ پنجاب کا بامعنی تعلیمی دورہ کیا۔دورے کے اختتام پر دونوں جامعات کے لائبریریز کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیاگیا۔ملاقات میں دونوں جامعات کے مندوبین نے مستقبل قریب میں مفاہمتی یاداشت کو بامقصد بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان چین اقتصادی راہداری (CPEC) کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مل کر اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کو ترقی دینے کے امکانات تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ملاقاتمیں اس امر کا بھی اظہار کیاگیاکہ دونوں اداروںکے مابین ایم او یو کی تیاری سمیت دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کے آئی یو شعبہ آئی آر کے لیکچرار ڈاکٹر وحید اخلاق کے آئی یو کی جانب سے جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر شاہ زیب خان فوکل پرسن ہونگے ۔ملاقات کے آخر میںکے آئی یو کے وائس چانسلر نے جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر شاہ زیب خان کو پاک چائنہ دوستی پرلکھی گئی اپنی کتاب دیا۔

مزید پڑھیں: آیوڈین کی کمی کے عالمی دن کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی