8فروری کو عوام امریکا کے وفاداروں کا احتساب کریں،سراج الحق

راجن پور( نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے جنوبی پنجاب سے باربار منتخب ہونے والے جاگیرداروں، وڈیروں نے عوام کو ترقی،امن، خوشحالی سے محروم رکھا، پیپلزپارٹی، ن لیگ،پی ٹی آئی نے ووٹرز سے جھوٹے وعدے کیے، یہ اب پھر پانچ سال بعد انھی سڑکوں محلوں میں آئیں گے، لوگ ان کا احتساب کریں، یہ منتخب ہوتے رہے تو عوام کی محرومیاں جاری رہیں گی، بچوں کو تعلیم ملے گی نہ نوجوانوں کو روزگار، انہوں نے لوگوں کو صاف پانی تک نہیں دیا، علاقے میں سڑکیں، انفراسٹرکچر تباہ، کسان مزدور پریشان ہیں، جاگیردارانہ معاشرے میں عام آدمی کی ترقی ممکن نہیں، فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے ترازو کا انتخاب کریں، جماعت اسلامی آپ کے مسائل حل کرے گی۔ اسٹیبلشمنٹ کو اپنا مخالف کہنے والے اب راگ الاپ رہے ہیں کہ ہماری اوپر بات ہوگئی ہے۔ امیدر کھتا ہوں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن اب کی بار غیر جانبدار رہیں گے، 8فروری کو عوام لٹیروں، ظالموں اور امریکا کے وفاداروں کا احتساب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب دورورزہ خوشحال پاکستان روڑ کارواں کے موقع پر راجن پورمیں جلسہ عام اور دیگر مقامات پر استقبالیہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روڈ کارواں کے دوسرے اورآخری روز ڈی جی خان سے آغاز پر عوام کی بڑی تعداد امیر جماعت کے ہمراہ تھی۔ روڈ کارواں کا کوٹ چھُتا، احمدانی، جامپور، محمد پور، فاضل پور میں بھرپور استقبال ہوا۔ امیر جماعت نے کوٹ مٹھن میں اختتامی جلسہ سے خطاب کیا۔ وہ منگل کو سندھ جائیں گے اور سکھر میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی راؤ ظفر، جنرل سیکرٹری پنجاب جنوبی صہیب عمار صدیقی، امیر ڈی جی خان رشید اختر، امیر راجن پور و امیدوار این اے 188 اور پی پی 294ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، امیدوار این اے 187خواجہ محسن ریاض، این اے 189 حافظ فدا الرحمن، پی پی 295 ڈاکٹر رانا رشید، پی پی 293عبدالغفار خان، پی پی 292 حافظ عبید الرحمن اور پی پی 297شعیب خان مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ روڈ کارواں کا آغاز وہووا ڈی جی خان سے ہوا تھا، امیر جماعت نے اتوار کو تونسہ اور 15دیگر مقامات پر استقبالی جلسوں سے خطاب کیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکمران صرف ووٹ کے لیے جنوبی پنجاب آتے ہیں، جماعت اسلامی نے ٹکٹس جائدادیں نہیں، کردار اور اہلیت دیکھ کر تقسیم کی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ ہو، سود سے چھٹکارا ملے، کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں، ڈاکٹر عافیہ واپس آئے اور عدل و انصاف پر مشتمل کرپشن فری پاکستان بنے، تو جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے اسرائیل کے ظلم کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں نے امریکا کے خوف سے کوئی جلسہ نہیں کیا، انھیں اپنے اقتدار کی فکر ہے، ڈر ہے کہ امریکی سفیر ناراض ہو گیا تو حکومت نہیں ملے گی۔ جماعت اسلامی نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں اہل غزہ کے حق میں ملین مارچز کیے، میں نے ترکی، ایران، قطر کے دورے کیے اور ان ممالک سے اپیل کی کہ اہل فلسطین کی عملی مدد کریں یا ہمارے لیے راستے کھولیں، ہم اپنے بچوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتے۔ پوری دنیا میں کروڑوں انسانوں کو اہل فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ مجاہدین گریٹر اسرائیل کا ناپاک منصوبہ پورا نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی 14جماعتوں پر مشتمل حکومت 16ماہ میں کچھ نہیں کر سکیں، بڑی سیاسی پارٹیوں کو باربار مواقع ملے، انھوں نے ہر بارعوام سے دھوکا کیا،اپنے لیے مال بنایا، بیرون جائدادیں خریدیں اور قوم کا مستقبل تباہ کیا، انھوں نے اداروں کو کمزور کیا، معیشت کا بیڑۃ غرق کر کے ملک پر قرضوں کاہمالیہ لاد دیا، عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری دی، نوجوانوں کو مایوس کیا، آج ان کی وجہ سے ہر تیسرا چوتھا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، یہ آیندہ سو برس بھی اقتدار میں رہیں تو ملک ترقی نہیں کرے گا، عوام الیکشن میں ترازو پر مہر لگائیں، ترازو عدل و انصاف، امن، ترقی اور اسلامی پاکستان کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: مسلمان حکمران غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام، بے گوروکفن لاشیں، خاموش ہو کر دیکھتے رہے، سراج الحق

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول