مارس بی پی او اور بی پی او انڈسٹری نے آئی ٹی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لی

مارس بی پی او اور بی پی او انڈسٹری نے آئی ٹی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)مارس بی پی او اور بی پی او انڈسٹری نے آئی ٹی کی دنیا میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ملازمتو ں کے فروغ کیلئے گلبرک گرین میں نئی شاخ کا افتتاح کر دیا جہاں 1000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہو ں گی۔مارس کیپیثل کا با ضابطہ افتتاح وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے مارس بی پی او کو مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی سیکٹر میں ملکی سطح پر ترقی کے مواقع بھی پیدا ہو نگے مارس کیپیٹل کا افتتاح کرکے جو خو شی ہو رہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔نئے مواقع پیدا کرنے اور ملکی اقتصادی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے پر مارس بی پی او کا عزم قابل تعریف ہے اور امید کرتی ہو ں کہ مارس کیپیٹل سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نے کیساتھ آئی سی ٹی میں نو جوان مرد و خواتین کو با اختیار بنانے پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔اس موقع پر صدر مارس بی پی او شعیب اکرم نے وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہو ئے کمپنی کے ویژن پر روشنی ڈالی انہوں ں نے کہا کہ مارس کیپیٹل کا افتتاح ہمارے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ ہمارے اٹل عزم کی علامت ہے ہم نو جوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بی پی او انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل کیلئے ہمارے ساتھ شامل ہو ں ہمارے پاس مواقع بہت زیادہ ہیں مارس بی پی او کا مقصد مارس کیپیٹل کے ذریعے 1000 سے زائد ملازمتیں پیدا کر نا ہے تاکہ لو گ زیادہ سے زیادہ اپنے کیرئیر کو مضبوط بنا سکیں ۔شعیب اکرم نے کہا کہ مارس بی پی او نیٹ ورک میں یہ تازہ ترین اضافہ کمپنی کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیساتھ صنعتی معیار کا نئے سرے سے تعین کرے گا ۔مارس بی پی او بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ پی بی او انڈسٹری میں کامیابی کی نئی جہت کیساتھ ابھرا ہے انہوں نے کہا کہ 2000 سے زائد پیشہ ور ٹیم کیساتھ گذشتہ دہائی میں قابل ذکر کام سر انجام دیئے۔

تازہ ترین

July 26, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

July 26, 2024

صدر مملکت کے جنم دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مرکزی دفتر ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا

July 26, 2024

ملی یکجہتی کونسل پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کر دیا ،ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر

July 26, 2024

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کا ابتادئی مرحلہ مکمل

July 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول