میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ کا فیچر ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ فیچر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

2020 میں میٹا کی جانب سے کراس ایپ میسجنگ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا، مگر اس منصوبے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا۔

اس وقت میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو اکٹھا کر دیا جائے گا، تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے بات کر سکیں۔

اس سلسلے کا آغاز انسٹا گرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے کیا گیا تھا مگر اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فیس بک کی مشترکہ میسنجر سروسز آئندہ برس صارفین کیلئے دستیاب ہوں گی

انسٹا گرام ہیلپ سینٹر پیج میں بتایا گیا کہ کراس میسجنگ فیچر کو دسمبر 2023 کے وسط میں ختم کر دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ہے۔

مگر 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈی ایم اے کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔

اس تبدیلی کے بعد کسی بھی میسجنگ ایپ جیسے واٹس ایپ کے صارفین دیگر ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ میں کراس پلیٹ فارم میسجنگ فیچر کا اضافہ

میٹا کی جانب سے ڈی ایم اے قانون کے تحت واٹس ایپ میں چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ستمبر میں اس حوالے سے رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹ کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ڈی ایم اے قانون کا اطلاق 6 مارچ 2024 کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک اورنئےفیچرکااضافہ

تازہ ترین

December 4, 2024

سید پور ماڈل ویلج اور میلوڈی مارکیٹ میں تزئین و آرائش، بحالی کے کام جلد مکمل کرنے کی تجویز

December 4, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 4, 2024

ایتھوپیا اور پاکستان کاہوا بازی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 3, 2024

چیئرمین پی اے آرسی ، ڈاکٹر غلام محمدعلی کو زرعی تحقیقی خدمات پر جنوبی کوریا کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

December 3, 2024

واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے،ایم ڈی واسا فیصل شوکت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ