بھارت: ’مودی سرکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرسکتی ہے‘، ٹیلی کمیونیکیشن بل منظور کرانے کی تیاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار آزادی صحافت پر ایک اور وار کرتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 کو منظور کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بل کی منظوری کے بعد مودی سرکار کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنی مرضی سے بند کر سکتی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن بل 2023 کی منظوری کے بعد بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے اختیارات لے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیاں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے، مودی حکومت اس سے پہلے بھی آزادی صحافت پر کئی حملے کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار نے ٹوئٹر پر مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا، فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے۔

رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی جبکہ 2020 میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومتی جابرانہ ہتھکنڈوں سے تنگ آکر بھارت میں اپنا دفتر بند کر دیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں صحافت کا گلہ گھونٹنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں آزادی اظہار رائے کو وسیع خطرہ لاحق ہے جو 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں 21 درجے تنزلی کے بعد 161ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے: مودی

2021 میں کورونا وائرس کا وبائی مرض کے عروج پر تھا اور حکومت نے ٹوئٹر اور فیس بک کو حکم دیا تھا کہ وہ ایسی درجنوں پوسٹس کو ہٹا دیں جن میں حکومت کی جانب سے اس وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر تنقید کی تھی۔

تازہ ترین

September 12, 2024

کھوکھا و ہاکر پاس ایسوسی ایشن کا اور سٹال مالکان کا سی۔ڈی۔اے چیئرمین آفس کے باہر مختلف پارکس میں ہونے والے اپریشن کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

September 12, 2024

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہ

September 12, 2024

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

September 12, 2024

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ

September 12, 2024

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ